6 ستمبر 2016 - 11:00
کابل وزارت دفاع کے سامنے دو بم دھماکے، 33 افراد جاں بحق

کابل میں افغان وزارت دفاع کے سامنے دو بم دھماکوں میں 33 افراد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن شام گئے جب لوگ دفتروں سے نکل رہے تھے تو یہ دھماکے ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان دو دھماکوں میں بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر صحافیوں کو واقعے کی کوریج سے روک دیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

۔۔۔۔۔
/169